خاص خبریں
رپورتاژ
موسم اور ماحول
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) اور برازیل کی حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غلط اور گمراہ کن اطلاعات کا پھیلاؤ روکنے کا عالمگیر اقدام شروع کیا ہے جس سے اس مسئلے پر اطلاعاتی دیانت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
عکس نامہ
قیامت خیز لمحات جب ایٹم بموں نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا
اس سال امن کا نوبیل انعام جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کو دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے گرائے گئے ایٹمی بموں سے ہونے والی تباہ کاریوں میں بچ جانے والے افراد جنہیں ہیباکوشا کہا جاتا ہے پر مشتمل ہے۔ نیہون ہیڈانکیو دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں کوشاں ہیں۔
دیگر خبریں
موسم اور ماحول
برازیل میں جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے کاپ 29 میں شریک مذاکرات کاروں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ موسمیاتی اقدامات کے لیے نیا مالیاتی ہدف طے کیے بغیر واپس نہ آئیں۔
امن اور سلامتی
لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مابین لڑائی میں مزید شدت آ گئی ہے جہاں شہریوں کی ہلاکتیں 3,500 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں بچوں کو درپیش بحران غزہ جیسی صورت اختیار کر رہا ہے۔