رکعت
Appearance
رکعت اسلامی عبادت نماز کی تمام اقسام (فرض، سنت اور نفل) میں ایک اکائی ہے۔ جب نمازی نماز میں کچھ امور (جن کے تفصیل آگے آ رہی ہے) مکمل کر لیتا ہے تو مطلب ہے کہ اس نے ایک رکعت مکمل کر لی۔
تشریح
[ترمیم]نماز کے لیے نیت کرنے اور وضو کرنے کے بعد، مصلی (نماز پڑھنے والا) قیام میں کھڑا ہوتا ہے۔ ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورۃ الفاتحہ پڑھنے کے بعد قرآن کی کچھ آیات یا کوئی سورت ملاتا ہے۔ پھر رکوع، تسمیع، قومہ اور تمہید کے بعد دو سجدے کرتا ہے۔ اور دو سجدوں کے درمیان جلسہ کرتا ہے۔ یہاں پر نماز کی ایک رکعت مکمل ہوتی ہے۔
فرض نمازوں میں رکعت کی تعداد
[ترمیم]نماز جمعہ جو جمعۃ المبارک کے دن ظہر کی نماز کی جگہ پڑھی جاتی ہے اس میں 2 رکعت فرض ہوتی ہیں۔
رکعت میں امور
[ترمیم]- تکبیر
- ثناء 1
- سورۃ الفاتحۃ کی تلاوت
- کسی اور قرآنی سورت کا یا کم از کم تین آیات کا ساتھ ملانا2
- رکوع
- تسمیع، قومہ، تمہید
- سجدہ
- جلسہ
- دوسرا سجدہ
- تشہد 3
- سلام 4
1 فرض نماز کی صرف پہلی رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔
2 فرض نماز کی صرف پہلی دو رکعتوں میں
3 نماز کی صرف آخری رکعت میں
4 نماز کی صرف آخری رکعت میں