پاکستان کارخانہ آتشزدگی 2012
تاریخ | 11 September 2012ء |
---|---|
مقدمہ | Various ignition sources: (still under investigation) |
نقصانات | |
Karachi Fire: 289 people killed by smoke inhalation, burns and stampede | |
Lahore Fire: 25 people killed by smoke inhalation, burns and stampede |
پاکستان کے شہر کراچی میں گیارہ ستمبر 2012 کو حب ریورروڈ بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 289 افراد ہلا ک جبکہ 30 سے زائد جھلس کرزخمی ہو گئے۔
کراچی کی حب ریورروڈپر واقع فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر پوری عمارت میں پھیل گئی۔
محکمہ صحت نے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ حادثے کے باعث عمارت منہدم ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا۔
آگ گارمنٹس فیکٹری میں لگی جس میں ابھی بھی درجنوں خواتین اور مرد مزدور پھنسے ہوئے ہیں جبکہ فیکٹری میں موجود بعض مزدور کھڑکیاں توڑکر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دے کر شہر بھر کی گاڑیوں اور اسنار کل کو طلب کر لیا اور فیکٹری کے باہرقریبی علاقوں کے افراد کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی ہے پر آگ کی شدت کو کم کرنے میں ناکام رہے- فیکٹری کی عمارت پانچ منزلہ ہے اور فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین اطراف سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
- 2012ء میں آتشزدگیاں
- 2012ء میں پاکستان
- 2012ء میں صنعتی آفات
- پاکستان میں آتشزدگیاں
- پنجاب، پاکستان میں آفات
- تاریخ پنجاب، پاکستان (1947ء–تاحال)
- تاریخ کراچی
- تاریخ کراچی (1947ء–تاحال)
- تاریخ لاہور
- تاریخ لاہور (1947ء–تاحال)
- ستمبر 2012ء کی سرگرمیاں
- سندھ میں آفات
- صنعتی آتشزدگیاں
- صنعتی حادثات و واقعات
- کراچی 2010ء کی دہائی
- کراچی میں اکیسویں صدی
- لاہور میں اکیسویں صدی
- 2012ء میں پاکستان میں آفات
- پنجاب، پاکستان میں 2012ء