لمبائی
لمبائی (سنسکرت) یا طول (عربی. انگریزی: Length) کسی جسم کے سب سے دراز یا طویل سمت یا بُعد کو کہاجاتا ہے۔ نیز، فاصلہ یا وقت کی پیمائش کو بھی لمبائی کہاجاتا ہے۔لمبائی مساحت سے زمین کی پیمائش کا حساب مراد ہوتا ہے؛ میل، برید، فرسخ، غلوۃ یہ سب مساحت کی قبیل سے ہیں۔[1] کسی چیز کی لمبائی، اُس کے دونوں سِروں کے درمیان فاصلہ ہے۔
لمبائی یا طُول، چوڑائی یا عَرض، اُونچائی اور وُسعت یا کُشادگی میں فرق ہے۔
بین الاقوامی نظام اکائیات میں لمبائی کی اِکائی میٹر ہے۔
لمبائی کسی دو مقامات یا نقاط کے درمیان فاصلہ کی پیمائش ہے۔ بین الاقوامی نظامِ مقداریات (International System of Quantities) میں لمبائی کس خاص سمت میں طے کردہ فاصلے کی مقدار ہے۔ بہت سے نظاماتِ پیمائش (systems of measurement) میں لمبائی کی اکائی ایک بنیادی اکائی ہے جس سے دوسری اکائیاں اخذ کی جاتی ہیں۔ لمبائی کو عام علامت (l) سے ظاہر کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی نظامِ اکائیات (International System of Units) میں میٹر لمبائی کی بنیادی اکائی ہے۔ اس کو ایس آئی اکائی علامت (m) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
علم طبیعیات میں میٹر کی تعریف یوں کی گئی ہے:
’’میٹر وہ فاصلہ ہے جو روشنی خلا مین ایک سیکنڈ کے 299792458 ویں حصے میں طے کرتی ہے۔‘‘
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مفتاح الاوزان - مؤلف : مفتی عبد الرحمن القاسمی عظیم آبادی - ناشر : الامۃ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، حیدرآباد، انڈیا