سبط حسن
سید سبط حسن | |
---|---|
پیدائش | 31 جولائی 1912 ء اعظم گڑھ، برطانوی ہندوستان |
وفات | 20 اپریل 1986 ء دہلی، بھارت |
آخری آرام گاہ | کراچی، پاکستان |
قلمی نام | سبط حسن |
پیشہ | دانشور، صحافی، ادیب، مورخ |
زبان | اردو، انگریزی |
نسل | مہاجر قوم |
شہریت | پاکستانی |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
اصناف | تاریخ، سفرنامہ، ترجمہ، مارکسی تنقید، صحافت |
ادبی تحریک | ترقی پسند تحریک |
نمایاں کام | ماضی کے مزار نویدِ فکر موسیٰ سے مارکس تک پاکستان میں تہذیب کا ارتقا |
سید سبط حسن (انگریزی: Sibte Hassan)، (پیدائش: 31 جولائی، 1912ء - وفات: 20 اپریل، 1986ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ترقی پسند دانشور، صحافی اور ادیب تھے جو اپنی تصانیف موسیٰ سے مارکس تک، پاکستان میں تہذیب کا ارتقا اور ماضی کے مزار کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]سبط حسن 31 جولائی، 1912ء کو اعظم گڑھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے جہاں ان کے ساتھیوں میں علی سردار جعفری، اسرار الحق مجاز، خواجہ احمد عباس، اختر الایمان اور اختر حسین رائے پوری جیسے افراد شامل تھے۔ کم و بیش اسی زمانے میں ان افراد نے سید سجاد ظہیر کی قیادت میں اردو کی ترقی پسند تحریک کا آغاز کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے اردو کی سب سے مقبول اور ہمہ گیر تحریک بن گئی۔
ادبی و صحافتی خدمات
[ترمیم]سید سبط حسن نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور وہ پیام، نیا ادب اور نیشنل ہیرالڈ جیسے رسالوں اور اخبار سے وابستہ رہے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ لاہور میں اقامت پزیر ہوئے جہاں انھوں نے 1957ء میں میاں افتخار الدین کے اہتمام میں ہفت روزہ لیل و نہار جاری کیا۔ جب میاں افتخار الدین کے ادارے کو صدر ایوب خان کی حکومت نے جبری طور پر قومی تحویل میں لیا تو سبط حسن لیل و نہار کی ادارت سے مستعفی ہو گئے اور 1965ء میں کراچی منتقل ہو گئے۔ کراچی میں سید سبط حسن نے اپنا زیادہ تر وقت تصنیف و تالیف میں بسر کیا اور اس دوران ماضی کے مزار، موسیٰ سے مارکس تک، پاکستان میں تہذیب کا ارتقا، انقلاب ایران، کارل مارکس اور نوید فکر جیسی خالص علمی اور فکری تصانیف پیش کیں۔ 1975ء میں انھوں نے کراچی سے پاکستانی ادب کے نام سے ایک ادبی جریدہ بھی جاری کیا۔[1]
اگست 1985ء میں لندن میں مارچ 1986ء میں کراچی میں اور اپریل 1986ء میں لکھنؤ میں ترقی پسند تحریک کی گولڈن جوبلی منائی گئی تو سید سبط حسن نے ان تینوں تقریبات میں فعال کردار ادا کیا۔[1]
تصانیف
[ترمیم]- ماضی کے مزار
- نویدِ فکر
- موسیٰ سے مارکس تک
- پاکستان میں تہذیب کا ارتقا
- انقلابِ ایران
- ادب اور روشن خیالی
- مارکس اور مشرق
- افکارِ تازہ
- بھگت سنگھ اور اس کے ساتھی
- سخن در سخن
- شہرِ نگاراں
- آزادی کی نظمیں
وفات
[ترمیم]وہ بھارت میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے کہ 20 اپریل 1986ء کو دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔[1][2]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت "دی کوزہ اردو، کیلگری کینیڈا، 20 اپریل 2014ء"۔ 26 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2016
- ^ ا ب ص 595، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- 1912ء کی پیدائشیں
- 31 جولائی کی پیدائشیں
- 1986ء کی پیدائشیں
- 20 اپریل کی پیدائشیں
- 1916ء کی پیدائشیں
- 1986ء کی وفیات
- اردو صحافی
- اعظم گڑھ کی شخصیات
- پاکستانی اشتراکیت پسند
- پاکستانی شیعہ
- پاکستانی کمیونسٹ
- پاکستانی مارکسٹس
- پاکستانی محققین
- جامعہ کولمبیا کے فضلا
- علی گڑھ کی شخصیات
- کراچی کی شخصیات
- کراچی کے صحافی
- کراچی کے مصنفین
- مہاجر شخصیات
- جامعہ علی گڑھ کے فضلا
- اسلامی اشتراکیت پسند