آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رکازیات یا حفریات (انگریزی: paleontology) اصل میں حفرہ یعنی محفوظ رہ جانے والی قدیم باقیات اور -یات یعنی علم کا مرکب لفظ ہے۔ اس علم میں قدیم اور کسی حد تک محفوظ شدہ حالت میں ملنے والی باقیات (جنکو فارسی میں سنگوارہ عربی میں محجر اور انگریزی میں fossil کہتے ہیں) کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس علم کو Paleontology یا Palaeontology کہا جاتا ہے۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ رکاز (fossil) ہمیشہ لازمی نہیں کہ کوئی پتھر ہی ہو اسی ليے اس کے ليے محجر اور سنگوارہ کے ساتھ ساتھ ایک اور لفظ ---- حفرہ ---- بھی استعمال ہوتا ہے جو حفر سے بنا ہے اور اس کا مطلب کسی بھی ---- قدیم نقش یا باقیات ---- کا ہوتا ہے اور یہی اصل میں رکاز کا درست مفہوم ہے اسی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا پر Paleontology کے ليے حفر سے حفریات کا انتخاب کیا گیا ہے، حفر کی جمع احافیر یعنی fossils ہوتی ہے۔
|
ویکی ذخائر پر رکازیات
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |