جڑواں
جڑواں ایک ہی حمل سے پیدا ہونے والی اولاد ہوتے ہیں۔[1] عام طور پر ایسے دو افراد کو کہا جاتا ہے جو ایک ہی دن پیدا ہوئے ہوں۔ ایسے افراد کی شکلیں بھی عموماً ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ دو اکٹھے ہوئے شہروں کو بھی جڑواں کہا جاتا ہے جیسے راولپنڈی اسلام آباد۔
اقسام
[ترمیم]جڑواں بچے دو قسم کے ہوتے ہیں - identical اور fraternal - جو بچے identical twins ہوتے ہیں ان میں فرٹیلائیزیشن کے بعد بیضہ جب تقسیم ہونے لگتا ہے تو وہ بجائے ایک ہی جگہ اکٹھا رہنے کے دوالگ الگ خلیے بن جاتے ہیں جو دو مکمل بچوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں - ایسے بچے ہمیشہ ایک ہی جنس کے ہوتے ہیں اور ہم شکل ہوتے ہیں - fraternal twins کی صورت میں ماں کی اووری سے دو بیضے خارج ہوتے ہیں جو الگ الگ سپرم سے فرٹیلائیز ہوتے ہیں اور دو بچے بنتے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں - ان کی جنس مختلف ہو سکتی ہے اور ان کی شکلیں بھی مختلف ہوتی ہیں - ایسے کیسز بھی موجود ہیں جن میں ان جڑواں بچوں کے باپ بھی مختلف تھے لیکن یہ بہت نایاب کیسز میں ہوتا ہے۔
اعداد وشمار
[ترمیم]امریکا میں جڑواں بچوں کی شرحِ پیدائش 1000 میں سے تقریباً 33 پیدائشیں جڑواں افراد کی ہوتی ہیں۔[2]
نگار خانہ
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ MedicineNet> Definition of Twin آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ medterms.com (Error: unknown archive URL) Last Editorial Review: 6/19/2000
- ↑ Martin, Joyce A.; Hamilton, Brady E.; Osterman, Michelle J.K. "Three Decades of Twin Births in the United States, 1980–2009" [1], National Center for Health Statistics Data Brief, No. 80, January 2012