آتش زدگی
Appearance
آتش زدگی کا مطلب ایسا نقصان جو آگ کے لگنے سے ہوا ہو، نقصان جانی بھی ہو سکتا ہے اور مالی بھی، ماحولیاتی بھی اور حیاتیاتی بھی۔ آتش زدگی حادثاتی بھی ہو سکتی ہے اور جان بوجھ (آتش زنی) کر بھی کی جا سکتی ہے۔ آتش زنی کے مقاصد میں تخریب کاری، افراتفری پھیلانا وغیرہ شامل ہے اور آتش زنی کا ایک سبب آتش مانیا بھی ہو سکتا ہے۔ آتش زدگی کے دوران عمارات، جائیدادیں وغیرہ آگ سے جل کر خاکستر ہوجاتی ہیں۔ بعض اوقات آتش زدگی سے آتشی طوفان بھی پیدا ہوتے ہیں، جس میں آتش زدگی کے مرکز سے انتہائی شدید آگ کی لپٹیں اُٹھتی ہیں، جس کے نتیجے میں ہوا کا دباؤ پیدا ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے ہر چیز کو آگ اپنی طرف کھینچ رہی ہو، اس طریقے سے آگ کو آکسیجن مئیسر آتی ہے، جس سے اس کی شدت و حدت اور بڑھتی ہے۔
وضاحت
[ترمیم]- تباہ کن آگ، جو عموماً بڑے رقبے یا بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔[1]
- انتہائی شدید نوعیت کی آگ، جس پر قابو نہ پایا جاسکے۔[2]
- ہلاکت خیز آگ۔[3]
- طوفانی آگ[4]
آتش زدگی کے معروف واقعات
[ترمیم]متعلقہ مضامین
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر آتش زدگی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |