باب:آسٹریلیا
باب آسٹریلیا
دولت مشترکہ آسٹریلیا جنوبی نصف کرے کا ایک ملک ہے جو کہ دنیا کے سب سے چھوٹے براعظم پر مشتمل ہے۔ اس میں تسمانیہ کا بڑا جزیرہ اور بحر جنوبی، بحر ہند اور بحر پیسیفک کے کئی چھوٹے بڑے جزائر شامل ہیں۔ اس کے ہمسایہ ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور پاپوا نیو گنی شمال کی طرف، سولومن جزائر، وانواتو اور نیو سیلیڈونیا شمال مشرق کی طرف اور نیوزی لینڈ جنوب مشرق کی طرف موجود ہے۔ خطہ اوقیانوسیہ کے لیے آسٹریلیشیا کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بحر الکاہل کے دیگر ملحقہ جزائر کے لیے مستعمل ہے۔ آسٹریلیشیا یا اوقیانوسیہ ایک براعظم ہے جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوا نیوگنی، سلاویسی (انڈونیشیا کا مشرقی حصہ) اور بحر الکاہل میں واقع دیگر جزائر پر مبنی ہے۔
|