Nothing Special   »   [go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

ماسکہء خاص

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 11:42، 14 جنوری 2024ء از UrduBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: درستی املا ← گذر؛ تزئینی تبدیلیاں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

ماسکہءِ خاص (Principal focus)

’’وہ نقطہ، جہاں محورِ خاص کے متوازی شعاعیں محدب عدسے سے گذر کر مرکوز ہو جائیں اور مقعر عدسے میں مرکوز ہوتی معلوم ہوں ماسکہ خاص کہلاتا ہے۔‘‘

’’محدب عدسے کے محورِ خاص کے متوازی شعاعیں انعطاف کے بعد محورِ خاص پر ایک نقطہ پر سمٹ جاتی ہیں۔اس نقطہ کو محدب عدسے کا ماسکہءِ خاص یا نقطہءِ ماسکہ (Focal point) کہتے ہیں۔‘‘

اس لیے محدب عدسے کو استدقاقی عدسہ یا تقاربی عدسہ (converging lens) بھی کہتے ہیں۔

’’مقعر عدسے کی صورت میں متوازی شعاعیں عدسے کے پیچھے سے ایک نقطے سے آتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں اس نقطہ کو مقعر عدسے کا ماسکہءِ خاص یا نقطہءِ ماسکہ (Focal point) کہتے ہیں۔‘‘

اس لیے مقعر عدسے کو غیر تقاربی عدسہ یا اتساعی عدسہ (diverging lens) بھی کہتے ہیں۔