Nothing Special   »   [go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

فتح جنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 05:33، 7 مارچ 2024ء از Tahir mq (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (39.41.205.8 (تبادلۂ خیال) کی جانب سے کی گئی 6114983 ویں ترمیم رد کر دی گئی ہے۔)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
فتح جنگ
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ تحصیل فتح جنگ   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 33°34′08″N 72°38′16″E / 33.56888889°N 72.63777778°E / 33.56888889; 72.63777778   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Map

فتح جنگ، ضلع اٹک صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو راولپنڈی سے 30 کلومیٹر راولپنڈی میانوالی روڈ پر واقع ہے۔ اسلام آباد کا نیا ائیر پورٹ جس کی تعمیر 2006 میں شروع ہوئی بھی راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر واقع ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز بھی اسی حلقہ انتخاب سے منتخب ہوئے ہیں۔


تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ فتح جنگ کا قدیمی نام سندر راکھی تھا جو ہندووں کا ایک متبرک مقام تھا اس زمانے میں فتح جنگ کی آبادی محلہ اندر کوٹ کے اندر تھی جب خاندان غلامان کے دور میں خداداد نامی شخصیت نے فتح جنگ کو فتح کیا ان کا لقب فتح جنگ خان تھا اس نسبت سے یہ علاقہ فتح جنگ کے نام سے منسوب ہوا اس علاقے میں یہ ہندوں کی پہلی بے دخلی تھی اور 1947ء میں فتح جنگ سے انکا مکمل اخراج ہو گیا ہندووں کے چند متبرک مقام اب بھی شکستہ حالت میں فتح جنگ کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں ان میں مشہور تالاب ہردیال جسے عرف عام میں وڈی بن کہا جاتا ہے جس کے کنارے ایک مندر آباد تھا جہاں صبح صبح ہندو آشان کرتے مغربی حصے میں ایک میدان تھا جہاں رام لیلا کا کھیل کھیلا جاتا تھا اس جگہ اب عدالتیں قائم ہیں اور کچہری بنا دی گئی ہے اس تالاب کے ساتھ شہر کا سب سے بڑا مندر تھا جو اب بھی شکستہ حالت میں موجود ہے جسے شوالہ مندر کہتے تھے اس کے دو تین مخروطی گنبد تھے اور برآمدے بنے ہوئے تھے ان برآمدوں کے ساتھ کوٹھڑیاں بنی تھیں وہ کوٹھڑیاں جہاں کبھی شوکا بت رکھا گیا تھا اس نسبت سے اس کو شوالہ مندر کہا جاتا ہے،

حوالہ جات

[ترمیم]