Nothing Special   »   [go: up one dir, main page]

جین آئر (جین آئر: این آٹو بائیوگرافی) انگریزی مصنفہ شارلٹ برانٹی کا تحریر کردہ ایک ناول ہے جو اسکول کی سطح پر پڑھنے کے لیے فروغ دیا جانے والا اور تجویز کردہ بہترین ناول تصور کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں کرر بیل کے تخلص کے ساتھ 1847ء میں اس حقیقت کو راز رکھتے ہوئے شائع کیا گیا کہ یہ ایک خاتون کا تحریر کردہ ناول ہے۔ خوش قسمتی سے 1847ء کے بعد سے ادب میں خواتین کے حوالے سے بہت تبدیلی رونما ہوئی اور اب برانٹی اس استحقاق کے ساتھ کہ تاریخ میں خواتین سے متعلق سب سے اولین ناولوں میں سے ایک کی مصنف وہ خود ہیں، خود کو ایک نمایاں مقام کی حامل سمجھتی ہیں۔

جین آئر
جین آئر کے حقیقی نسخے کا سر ورق، جس میں شارلٹ کا قلمی نام ”کرر بیل“ بھی شامل ہے۔
جین آئر کے پہلے ایڈیشن کا سر ورق
مصنفشارلٹ برانٹی
ملکمملکت متحدہ
زبانانگریزی
صنفناول
محل وقوعشمالی انگلستان، ابتدائی انیسویں صدی[a]
ناشراسمتھ، ایلڈر اینڈ کارپوریش
تاریخ اشاعت
16 اکتوبر 1847ء (1847ء-10-16)
طرز طباعتمطبوعہ
او سی ایل سی3163777
823.8

اُس وقت جب مصنفہ خود اپنی شناخت کو چھپانے پر مجبور تھیں، جین آئر نے خواتین کی انفرادیت سے منسوب منفرد کہانی پیش کی اور ناول کی مرکزی کردار کے ذریعے ایک یتیم اور غریب بچی کو ایک کامیاب اور خود مختار عورت کے روپ میں ڈھلتے ہوئے دکھایا۔ اس کی یہ کاوش گوتھائی اور وکٹورین ادب کو اس طرح یکجا کرتی ہے کہ کرداروں کی اندرونی کارروائیاں اور مکالمے، جین آئر کی نفاست و دلکشی اور حساسیت میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک انقلابی آرٹ کو تخلیق کرتے نظر آتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم