جیٹ لی
جیٹ لی | |
---|---|
(چینی میں: 李連杰)،(انگریزی میں: Jet Li, Li Lianjie) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اپریل 1963ء (61 سال)[1][2][3][4][5] بیجنگ [6] |
شہریت | سنگاپور (2009–) ریاستہائے متحدہ امریکا (2003–2009) عوامی جمہوریہ چین (–2003) |
تعداد اولاد | 4 [7] |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم ساز ، مصنف ، فلم ہدایت کار ، کھلاڑی ، فلم اداکار |
مادری زبان | مینڈارن چینی |
پیشہ ورانہ زبان | چینی زبان [8]، انگریزی [8] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
لی لیانجی 26 اپریل 1963ء میں بیجنگ، چین میں پیدا ہوئے اور اپنے اسٹیج نام جیٹ لی سے جانے جاتے ہیں[9]۔
ایک چینی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر ہیں اور ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔ اب یہ سنگاپور کے شہری بن چکے ہیں[10]۔
مایہ ناز ووشو استاد وو بن سے تین سال تربیت لینے کے بعد جیٹ لی نے بیجنگ ووشو ٹیم کے لیے پہلی قومیں چیمپئن شپ جیت لی۔ انیس سال کی عمر میں ووشو مقابلے سے ریٹائر ہونے کے بعد چین میں پہلی فلم شاولن ٹیمپل کے ذریعے ایک بہترین اداکار کے طور پر ابھرے۔
چند چینی فلمیں
[ترمیم]مارشل آرٹس پر مبنی بہت سے عمدہ فلموں میں کام کیا جن میں نمایاں فلمیں مندرجہ ذیل تھیں:
- فسٹ آف لیجنڈ ( Fist of Legend)
- ایک دفعہ کا ذکر ہے چین میں ( Once Upon a Time in China)
- Zhang Yimou's Hero
بین الاقوامی فلمیں
[ترمیم]چین سے باہر پہلی فلم جس میں اہم رول ادا کیا وہ مہلک ہتھیار (Lethal Weapon 4) اور ہالی ووڈ میں پہلا مرکزی کردار بطور ہین سنگ فلم رومیو مرنا چاہیے (Romeo Must Die) میں کیا۔
متعدد بین الاقوامی ایکشن فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں فرانسیسی سینما میں فلم کس آف ڈرگن اور انلیشڈ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے مشہور اداکار جیسن سٹیتھم کے ساتھ The One اورجنگ ( War) میں کام کیا۔ممنوعہ بادشاہت (The Forbidden Kingdom) میں جیکی چن کے ساتھ کام کیا اور سلویسٹر سٹیلون کے ساتھ The Expendables کی تینوں فلموں میں کام کیا۔
اس کے علاوہ فلم دا ممی ، ڈریگن شہنشاہ (The Mummy: Tomb of the Dragon Emperor) کے مقبرے میں ولن کا کردار ادا کیا۔
ایوارڈ اور نامزدگیاں
[ترمیم]سال | ایوارڈ | زمرہ | فلم | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
1995 | گولڈن ہارس فلم ایوارڈ | خصوصی ایوارڈ | — | فاتح |
1999 | ایم ٹی وی ایوارڈ | بہترین ولن | Lethal Weapon 4 | نامزد |
2001 | بہترین لڑائی | Romeo Must Die | نامزد | |
2002 | The One | نامزد | ||
2003 | Cradle 2 the Grave | نامزد | ||
2006 | صد گل ایوارڈ | بہترین اداکار | Fearless | نامزد |
2007 | ہانگ کانگ فلم نقاد سوسائٹی ایوارڈ | فاتح | ||
2007 | ہانگ کانگ فلم ایوارڈ | نامزد | ||
2008 | The Warlords | فاتح | ||
2008 | شنگھائی فلم نقاد ایوارڈ | فاتح | ||
2008 | ایشیائی فلم ایوارڈ | نامزد | ||
2008 | صد گل ایوارڈ | نامزد |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/124030203 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6fx7dcq — بنام: Jet Li — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Jet-Li — بنام: Jet Li — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/li-jet — بنام: Jet Li — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000023854 — بنام: Jet Li — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/124030203 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://www.todayonline.com/8days/sceneandheard/entertainment/here-what-jet-lis-four-elusive-daughters-look
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/8436323
- ↑ "Biography.com"۔ 1 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2014 ،
- ↑ "Xinhuanet.com"۔ News.xinhuanet.com۔ 9 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2010
- 1963ء کی پیدائشیں
- 26 اپریل کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے چینی مرد اداکار
- ایشیائی فلمی اداکار
- بدھ مت قبول کرنے والی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- بیجنگ کے کھلاڑی
- بیجنگ کے مرد اداکار
- بیسویں صدی کے چینی مرد اداکار
- چینی فلم پروڈیوسر
- چینی فلمی اداکار
- چینی مرد فلمی اداکار
- سنگاپوری بدھ شخصیات
- سنگاپوری فلم پروڈیوسر
- سنگاپوری مرد فلمی اداکار
- ہانگ کانگ کی بدھ شخصیات
- ہانگ کانگ کے فلم پروڈیوسر
- ہانگ کانگ کے مرد فلمی اداکار
- ہانگ کانگ کے ہمدرد عوام
- چینی بدھ شخصیات
- چینی ہمدرد عوام
- اکیسویں صدی کے سنگاپوری مرد اداکار
- سنگاپوری ہمدرد عوام
- سنگاپور کے وطن گیر شہری
- چین کی تبتی بدھ شخصیات
- اکیسویں صدی کی بدھ شخصیات
- ریاستہائے متحدہ کے سابقہ شہری