جین آئر
جین آئر کے پہلے ایڈیشن کا سر ورق | |
مصنف | شارلٹ برانٹی |
---|---|
ملک | مملکت متحدہ |
زبان | انگریزی |
صنف | ناول |
محل وقوع | شمالی انگلستان، ابتدائی انیسویں صدی[a] |
ناشر | اسمتھ، ایلڈر اینڈ کارپوریش |
تاریخ اشاعت | 16 اکتوبر 1847ء |
طرز طباعت | مطبوعہ |
او سی ایل سی | 3163777 |
823.8 |
جین آئر (جین آئر: این آٹو بائیوگرافی) انگریزی مصنفہ شارلٹ برانٹی کا تحریر کردہ ایک ناول ہے جو اسکول کی سطح پر پڑھنے کے لیے فروغ دیا جانے والا اور تجویز کردہ بہترین ناول تصور کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں کرر بیل کے تخلص کے ساتھ 1847ء میں اس حقیقت کو راز رکھتے ہوئے شائع کیا گیا کہ یہ ایک خاتون کا تحریر کردہ ناول ہے۔ خوش قسمتی سے 1847ء کے بعد سے ادب میں خواتین کے حوالے سے بہت تبدیلی رونما ہوئی اور اب برانٹی اس استحقاق کے ساتھ کہ تاریخ میں خواتین سے متعلق سب سے اولین ناولوں میں سے ایک کی مصنف وہ خود ہیں، خود کو ایک نمایاں مقام کی حامل سمجھتی ہیں۔
اُس وقت جب مصنفہ خود اپنی شناخت کو چھپانے پر مجبور تھیں، جین آئر نے خواتین کی انفرادیت سے منسوب منفرد کہانی پیش کی اور ناول کی مرکزی کردار کے ذریعے ایک یتیم اور غریب بچی کو ایک کامیاب اور خود مختار عورت کے روپ میں ڈھلتے ہوئے دکھایا۔ اس کی یہ کاوش گوتھائی اور وکٹورین ادب کو اس طرح یکجا کرتی ہے کہ کرداروں کی اندرونی کارروائیاں اور مکالمے، جین آئر کی نفاست و دلکشی اور حساسیت میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک انقلابی آرٹ کو تخلیق کرتے نظر آتے ہیں۔